یقین کریں یا نہ کریں! دنیا کے کچھ ملکوں میں یہ عام سی باتیں کرنا سخت جرم ہے!
ایک تھریڈ 🧵 👇
آپ کے لیے معمولی سی بات، مگر کئی ملکوں میں جرم! جانیں وہ حیران کن چیزیں جو کچھ ممالک میں کرنا مکمل طور پر بین ہے — کچھ تو اتنی عام ہیں کہ آپ یقین نہیں کریں گے!
(حصہ اول)
پبلک میں سگریٹ نوشی
جاپان کے شہر اوساکا نے عوامی جگہوں پر سگریٹ اور ویپ پینے پر پابندی لگا دی ہے، جو 27 جنوری 2025 سے نافذ ہو چکی ہے۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1,000 ین (تقریباً 6 امریکی ڈالر) جرمانہ دینا ہوگا۔
اونچی ایڑھی والے جوتے (High-Heels)
2009 میں یونان نے کئی تاریخی مقامات پر اونچی ایڑھی والے جوتے پہننے پر پابندی لگا دی۔
یہ قانون اس لیے بنایا گیا تاکہ قدیم اور نازک عمارتوں کو ان جوتوں کے دباؤ سے نقصان نہ پہنچے اور آثارِ قدیمہ محفوظ رہیں۔
سموسے
صومالیہ میں اسلامی شدت پسندوں نے سموسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سموسے کی تکون شکل عیسائیوں کے "تثلیث عقیدہ" (Holy Trinity) سے مشابہت رکھتی ہے۔
یہ عجیب پابندی 2011 سے نافذ ہے۔
پیلے کپڑے
اگر آپ ملائشیا جائیں تو یہ دھیان رکھیں کہ آپ نے کون سا رنگ پہنا ہے۔
2011 میں ملائشیا میں پیلا رنگ پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ اس وقت ایک سیاسی تحریک نے حکومت کے خلاف احتجاج میں اسی رنگ کو اپنی پہچان بنایا تھا۔
لہٰذا، پیلے کپڑوں کو سیاسی علامت سمجھ کر ممنوع قرار دیا گیا۔
بالوں کے اسٹائل
2010 میں ایران نے ایک قانون بنایا جس کے تحت مردوں پر مغربی طرز کے ہیئر کٹ (بالوں کے اسٹائل) پر پابندی لگا دی گئی۔
ایران میں بالوں کے اسٹائل سختی سے مخصوص اصولوں کے تحت ہونے چاہییں، اور مغربی فیشن کو وہاں ناپسند کیا جاتا ہے۔
بچوں کو مارنا
اگرچہ کچھ معاشروں میں بچوں کو مارنا اب بھی عام سمجھا جاتا ہے، لیکن سویڈن میں یہ مکمل طور پر منع ہے۔
چاہے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، بچوں کو تھپڑ مارنا یا جسمانی سزا دینا سویڈن میں قانوناً جرم ہے۔
بے بی واکر
کینیڈا میں بچوں کو چلنے میں مدد دینے والا آلہ، یعنی بے بی واکر، پابندی کا شکار ہے۔
یہ قانون 2004 میں بنایا گیا، کیونکہ تحقیق سے پتا چلا کہ جو بچے بے بی واکر کے ذریعے چلنا سیکھتے ہیں، ان کی حرکت کرنے کی صلاحیت (موٹر اسکلز) میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
اسی وجہ سے حکومت نے اس پر مکمل پابندی لگا دی۔
وٹامنز
ڈنمارک میں کھانوں میں مصنوعی طور پر وٹامنز، منرلز، کیلشیم وغیرہ شامل کرنا منع ہے۔
یعنی کسی بھی خوراک میں ان غذائی اجزاء کو جان بوجھ کر ملا کر فروخت کرنا قانون کے خلاف ہے۔
سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے منانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے، اسی لیے وہاں یہ دن نہیں منایا جاتا۔
اس کے علاوہ، 14 فروری کو سرخ رنگ کی اشیاء جیسے پھول، غبارے یا کارڈز بھی ممنوع ہوتے ہیں۔
