بازار سے ملنے والا مہنگا خالص گرم مصالحہ بہت آسانی سے گھر میں بنایا جا سکتا ہے
اجزاء کو مقدار کے مطابق اپنی مرضی سے کم زیادہ کر سکتے ہیں
اجزاء:
زیرہ: 250 گرام (1 پاؤ)
ثابت سوکھا دھنیا: 250 گرام (1 پاؤ)
دار چینی: 125 گرام (آدھا پاؤ)
بڑی الائچی: 250 گرام (1 پاؤ) (صرف دانے استعمال کریں، چھلکا یخنی یا پلاؤ میں استعمال کریں)
ثابت کالی مرچ: 125 گرام (آدھا پاؤ)
ثابت سفید مرچ: 100گرام
لونگ: 125 گرام (آدھا پاؤ)
اجوائن: 2 کھانے کے چمچ
بادیان کے پھول: 8 عدد
چھوٹی الائچی: 75 گرام (1 چھٹانک)
سونف: 50 گرام
جائفل: 3 عدد (موٹا پیس لیں)
جاوتری: 10-12 پتیاں
فلفل دراز ۔پپلی 4 عدد ۔خوشبو کے لیے
۔کچھ لوگ سوکھے گلاب کی پتیاں بھی شامل کرتے ہیں جو کہ 20 گرام کافی ہوتی ہیں optional.
ترکیب:
1. تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کر لیں اور کسی ٹرے یا پرات میں ڈال کر 5-6 گھنٹے دھوپ میں رکھ دیں تاکہ ان میں نمی نہ رہے۔
2. اگر دھوپ دستیاب نہ ہو تو کڑاہی یا فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر بغیر تیل کے بھون لیں تاکہ خوشبو مزید بہتر ہو جائے، پھر ٹھنڈا کر لیں۔
3. ایک چھوٹے جار جتنا گرم مصالحہ ثابت رکھ لیں، تاکہ یخنی، پلاؤ یا خاص پکوانوں میں ثابت استعمال کیا جا سکے۔
4. باقی تمام اجزاء کو گرائنڈر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پیس لیں۔ اگر زیادہ مقدار میں بنا رہے ہیں تو کسی بھروسہ مند مصالحہ چکی سے پسوا لیں۔
5. پسے ہوئے گرم مصالحے کو کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں تاکہ اس کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہے۔
یہ خالص اور خوشبودار گرم مصالحہ مختلف کھانوں جیسے بریانی، قورمہ، نہاری، حلیم اور دیگر دیسی کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بہترین ہے۔
