صرف تین دن فون سے دور رہیں، اور دماغ خود کو ری سیٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایک MRI اسٹڈی میں 25 نوجوانوں نے جب 72 گھنٹے تک فون کا استعمال محدود کیا تو دماغ کے اُن حصّوں میں واضح تبدیلی دیکھی گئی جو خوشی، انعام اور خود پر قابو رکھنے سے متعلق ہیں۔
دیگر تحقیق بھی یہی بتاتی ہے:
صرف ایک ہفتہ سوشل میڈیا سے دور رہنے سے ذہنی سکون بہتر ہوا، اور صرف چار دن قدرتی ماحول میں گزارنے سے تخلیقی صلاحیت تقریباً 50٪ تک بڑھ گئی۔
چھوٹے بریک ہر مسئلہ تو نہیں حل کرتے، مگر یہ دماغ کو اتنا ضرور تازہ کر دیتے ہیں کہ آپ کی توجہ، موڈ اور نیند اسکرین کے ساتھ مقابلہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
منقول
