شہتوت گرمیوں کا پھل ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت بہ آسانی ہوتی ہےگرمیوں کے اس پھل کی بے حد افادیت ہے۔ یہ پھل اپنے میٹھے ذائقے کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔شہتوت لال،ہرے ،سفید اور کالے رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔سیاہ رنگ کے شہتوت کی ایک قسم بے دانہ سب سے اعلیٰ تسلیم کی گئی ہےاسکا رس ٹپکتا رہتا ہے اور یہ شیریں ہوتا ہے۔شہتوت جسم میں ٹھنڈک اور توانائی پیدا کرتا ہے اور ہشاش بشاش بناتا ہے۔ بازار میں خشک شہتوت بھی آسانی سے مل جاتے ہیں۔ مگر شہتوت کے موسم میں شہتوت ضرور کھانے چاہئیں کہ قدرت نے اس پھل میں بیشمار فائدے رکھے ہیں
کسی چیز کے اضافے یا کمی سے الرجی ہوجاتی ہے، جسے عرفِ عام میں پتی بھی کہا جاتاہے۔ جب یہ الرجی ہوتی ہے تو جسم پر سرخ رنگ کے چکتے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے جسم پر خارش ہوتی ہے اور بہت تکلیف رہتی ہے۔ ایسے میں کچے شہتوت پیس کر جو کے سرکے میں ملائیں، اس میں تھوڑا سا عرقِ گلاب بھی شامل کرلیں۔
شربت توت سیاہ
دوستو آج کل موسم آ گیا ہے توت سیاہ کا تو کیوں نہ کھانسی اور گلے کی خرابی کو دور کرنے کے لیے توت سیاہ کا مشہور و معروف شربت کا آپکو نسخہ ہی بتا دیا جائے۔۔جو کہ ہر میڈیکل سٹور ہر پنسار شاپ پر موجود ہوتا ہے۔۔تو چلیں اسکو آپ گھر میں تیار کر کے ہی رکھ لیں۔۔
معدہ و جگر میں جب گرمی بڑھ جاتی ہے تو اس کے اثرات عموماً زبان پر چھالوں کی صورت میں پڑتے ہیں، اس کے علاوہ گلے میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے،متاثرہ فرد کھانے سے بھی عاجز ہوجاتا ہےایسے میں اگر شہتوت کے درخت سے نرم نرم کونپلیں توڑ کر اچھی طرح چبائی جائیں تو منہ کے چھالے دور ہوجاتے ہیں
پہلے آب توت سیاہ کو جوش دیں جب شربت پکے گا تو گاڑھا ہو گا جب اسکی مقدار آدھی ہو اس میں شہد اور چینی ملا کر قوام کر لیں۔۔جب سب اشیاء یک جان ہو کر گاڑھی ہو جائیں اتار کر ٹھنڈا کر لیں آپکا شربت توت سیاہ تیار ہو گیا۔۔۔اسکو بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔۔۔اور استعمال میں لائیں۔۔
یہ شدید کھانسی، خاص طور پر خشک کھانسی میں اور گلے کی دکھن میں بے حد مفید ہے۔
سر درد کے مریض اکیس تازہ شہتوت چینی کی پلیٹ میں لے کر رات بھر کھلے آسمان کے نیچے رکھیں اور صبح صادق اس پر روشنی پڑنے سے قبل ہی نہار منہ کھا لیں۔فرق پہلے دن سے ہی محسوس ہوگا۔
ترکیب استعمال :
روزانہ دو یا تین وقت ایک ایک چمچ پی لیں
یا اتنی مقدار پانی کے آدھے گلاس میں گھول کر پی لیں-
قبض کو اُم الامراض بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے کئی دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس کے لیے شہتوت آدھا پاؤ روزانہ کھانے سے ہفتے ڈیڑھ ہفتے میں انتڑیوں کا فعل ٹھیک ہوجاتا ہے۔اس طرح دائمی قبض سے نجات مل جاتی ہے۔شہتوت کے
شہتوت گرمی کی پیاس کی شدت اور ہیجانی کیفیت دور کرتا ہے۔اس کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔
شہتوت کا شربت بخار میں فائدہ دیتا ہے اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے بلغمی مادہ خارج ہو جاتا ہےموسم میں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انھیں باہم اس قدر ملائیں کہ یک جان ہوجائیں۔ اس دوا کو متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔ اس کے بیس منٹ کے بعد نہا لیں۔ پتی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
شہتوت بے چینی ،گھبراہٹ،چڑچڑاپن اور غصہ دور کرتا ہے۔اس کے کھانے سے جگر اور تلی کی اصلاح ہوتی ہے
جن میں چند ہم آپ کے گوش گزار کررہے ہیں۔امید ہے آپ ان فوائد سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
شہتوت کے فوائد
جو لوگ شہتوت شوق سے کھاتے ہیں ان کے گلے کبھی خراب نہیں ہوتے، اور نہ انھیں ٹانسلز کی تکلیف ہوتی ہے۔