*"مصروف" مائیں اور منفی توجہ*
ابو احمد
〰️〰️🍃🔺🍃〰️〰️
بچوں کو نظر انداز کئے جانے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
🔅 *مائیں کئی طرح سے مصروف ہو سکتی ہیں*
جاب کی وجہ سے مصروف
▪️موبائل کی وجہ سے مصروف
▪️سسرال یا شوہر کی بدسلوکی کی وجہ سے جذباتی اور ذہنی طور پر آؤٹ آف فوکس
▪️فیشن میں مصروف
*پھر بچہ منفی رویے سے ہی منفی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔* توجہ بچے کی فطری ضرورت اور اہم ترین انسانی خواہش ہے۔
نظر انداز کیے جانے کی صورت میں بچے کا ایک ممکنہ رویہ
پھر وہ ماؤں کو مشتعل یا غصہ دلانے والے کام ، شرارت سے توجہ کا اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
مار پیٹ، ڈانٹ جیسی توجہ کو بھی غنیمت سمجھ سکتا ہے *کہ چلو توجہ تو ملی تھوڑی تکلیف کے ساتھ ہی۔*
سوچیے گا ضرور 👍🏻