فیٹی لیور:
ایک خاموش مگر خطرناک مسئلہ!
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر 3 میں سے 1 شخص فیٹی لیور (Fatty Liver) کا شکار ہے؟ یعنی جگر میں غیر ضروری چربی جمع ہو رہی ہے جو آگے چل کر موٹاپے، ذیابیطس، اور
جگر کے سنگین امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

فیٹی لیور کیوں ہوتا ہے؟ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جگر پر چربی زیادہ گھی، آئل یا چکنائی کھانے سے آتی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے. جگر میں چربی خوراک میں لی گئی چکنائی سے نہیں بنتی بلکہ یہ چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس سے بنتی ہے
روزانہ استعمال کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر سفید چاول میدے سے بنی چیزیں (نان بیکری آئٹمز، بسکٹ چینی اور مصنوعی مٹھائیاں سوفٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز جب ہم زیادہ ریفائنڈ
کاربوہائیڈریٹس اور چینی کھاتے ہیں تو جگر اسے فیٹی ایسڈز میں تبدیل کر کے چربی کی شکل میں ذخیرہ کر لیتا ہے،
جس سے فیٹی لیور کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔فیٹی لیور کو کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟ چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کم کریں پروٹین اور فائبر والی خوراک کھائیں (گوشت، انڈے، دالیں، سبزیاں)روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ایکسرسائز کریں پانی کا زیادہ استعمال کریں پراسیسڈ فوڈ اور سوفٹ ڈرنکس چھوڑ دیں یاد رکھیں فیٹی لیور موٹاپے کی پہلی نشانی ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ جگر کے مزید سنگین امراض جیسی لیور سروسس اور جگر فیل ہونے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
آپ کی صحت آپ کی سب سے بڑی دولت