کھجور - :
ایک قدرتی جنرل ٹانک قدرت کی بے شمار نعمتوں میں سےایک انمول تحفہ کھجور ہے ،
جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے ۔ بلکہ جسمانی توانا بحال کرنے میں بھی حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے کھجور کو ایک جنرل ٹانک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے ، کھجور جسم کو مضبوط ، متحرک اور توانا رکھتی ہے ۔
کھجور میں قدرتی شکر ( گلوکوز، فرکٹوز اور سکروز )
وافر مقدار میں پائی جاتی ھیں ، جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے ۔ اسی لیے روزہ افطار کے وقت کھجور کھانا سنت بھی ھے ، تاکہ جسم کو دن بھر کی کمزوری کے بعد فوراً توانائی مل سکے ۔
کھجور میں وٹامنز ، منرلز ، اینٹی آکسیڈنٹس
اور فائبر موجود ہوتے ہیں جو جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں ۔ اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرتا ہے ، جبکہ میگنیشیم اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں ۔
کھجور کو دماغی صحت کے لیے بہترین مانا جاتا ہے
کیونکہ یہ وٹامن بی 6 اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے ، جو یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے ۔
اس کے علاوہ ، پوٹاشیم اور میگنیشیم پٹھوں اور اعصاب کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں ،
جس سے جسمانی کمزوری اور تھکن کم ہوتی ہے۔ کھجور میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ،
جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسے مسائل سے نجات مل جاتی ھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، یہ معدے کے مسائل کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے
چاہے بچے ہوں، بڑے یا بزرگ، کھجور ہر عمر کے افراد کے لیے ایک بہترین قدرتی جنرل ٹانک ہے ۔
یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی نہایت مفید ہے کیونکہ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے
اور زچگی کے دوران کمزوری کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کھجور کو دودھ کے ساتھ ملا کر پینا ،
اس سے شیرہ بنا کر استعمال کرنا یا مختلف ڈرائی فروٹس کے ساتھ ملا کر کھانا ، یہ سب طریقے اسے ایک بہترین نیچرل انرجی بوسٹر بنا دیتے ہیں ۔
اگر آپ دن بھر متحرک ، صحت مند اور توانائی سے بھرپور رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجور کو ضرور شامل کریں ۔
یہ قدرت کا وہ قیمتی خزانہ ہے جو صحت کے ہر پہلو کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور ایک مکمل جنرل ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے۔
حکیم ذوالنورین صدیقی
.jpeg)